سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیدی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے تھے، اہم میچ کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے بعد پروٹیز کو جیت کے لیے 142 کا ہدف ملا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں پر 6 جبکہ محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے، نوجوان بیٹر محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 2، محمد نواز 28، محمد وسیم جونئیر 0 پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد اور شاداب خان نے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رن کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، لونگی نگیڈی، وین پارنیل،کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹون کے نقصان پر 108 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
اوپنر کوئنٹن ڈی کوک صفر، ریلی روسو 7، ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹیمبا بووما نے 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ہینرک کلاسن 15، ٹرسٹن اسٹبس 18، وین پارنیل 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر ایک وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

