لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے کچھ گھنٹے قبل جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے ٹوئٹ کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے مصدقہ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں رائیلی روسو نے لکھا کہ ‘ آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے جو کہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوگا’۔ افریقی بیٹر نے مداحوں سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا اور پوچھا ‘آج کے مقابلے میں جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کون فاتح قرار پائے گا؟’ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج اہم میچ سڈنی میں ہونے جارہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس ہیں اور قومی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

