واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں شمالی کوریا خفیہ طور پر روس کو آرٹلری گولے فراہم کر رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے شمالی کوریا اور روس کے گٹھ جوڑ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک یوکرین میں تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا مشرق وسطیٰ اور افریقا میں ترسیل کی آڑ میں روس کو گولہ بارود کی بڑی تعداد فراہم کر رہا ہے۔ ہم اس پورے روٹ کی ہر وقت نگرانی کر رہے ہیں۔
ترجمان قومی سلامتی سے جب یہ پوچھا گیا کہ گولہ بارود روس نے موصول کرلیا اور یوکرین پر استعمال بھی ہو رہا ہے تو جان کربی نے جواب دیا کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب روس نے امریکی الزام کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ روس کو خودکش بمبار ڈرونز فراہم کر رہا ہے جو یوکرین پر استعمال بھی ہوئے۔ امریکا نے ڈرونز کے ملبے کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور چار علاقوں کو اپنے باغی جنگجوؤں کی مدد سے فتح کرکے متنازع ریفرنڈم کرایا جس کے نتیجے میں ان چاروں یوکرینی علاقوں کا اپنے ساتھ الحاق کرلیا۔
یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف شدید مزاحمت بھی کی جارہی ہے اور مقبوضہ چاروں علاقوں کو حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی بھی کی گئی جس کے جواب میں صدر پوٹن نے ان چاروں علاقوں میں مارشل لا نافذ کردیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

