اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بھٹی کو کامیاب قرار دیدیا۔
خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے 91 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی 1 لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ 10 ہزار 246 ووٹ حاصل کیے تھے۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جہاں پر فیصلہ ذوالفقار بھٹی کے حق میں آیا تھا عامر سلطان چیمہ نے فیصلے کوعدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا۔ جہاں پر طویل سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ پولنگ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
دوبارہ پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کو پچھاڑ دیا تاہم اس کامیابی کو ن لیگ امیدوار نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔ طویل سیاسی لڑائی کے بعد بالاخر ذوالفقار بھٹی کو کامیابی ملی ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

