اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ایک ماہ پہلے مشترکہ کارروباری دوست کے ذریعے رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے لاہور میں وی لاگرز سے ملاقات میں کی اور گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے مذاکرات کی پیشکش کی اور وہ دو معاملات کو بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ پہلا معاملہ آرمی چیف کی تقرری کا اور دوسرا انتخابات کا تھا لیکن میں نے انکار کیا تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیشکش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا تین نام میں بھجواتا ہوں اور تین آپ دیں، مل کر آرمی چیف لگا لیتے ہیں، میں نے شکریہ کہہ کر انکار کردیا اور پیغام بھجوایا کہ یہ ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نے ادا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننت جنرل ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کرپریس کانفرنس کی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

