ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار فلم ’گلی گُلیاں‘ میں ادا کیا تھا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کی عکسبندی کے دوران ان کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔
منوج باچپائی نے فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنے ہی خیالات میں الجھا ہوا ہے اور پرانے دہلی کے در و دیواروں میں کھو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر کردار کی تیاری کے دوران ذہنی توازن خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر میں نے فلم کی عکسبندی رکوا دی تھی۔
خیال رہے کہ ’گلی گلیاں‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کو بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت کئی بین الاقوامی فلمی پلیٹ فارمز پر پریمیئر کیا گیا تھا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

