سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔
سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مگر ابتدا میں نیوزی لینڈ کا کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔
اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
تاہم اس کے بعد مڈل آرڈر گلین فلپس نے ریت کی طرح اپنی ٹیم کی گرتی بیٹنگ کو سنبھالا ۔ انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔
واضح رہے کہ گروپ 1 میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کیساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

