اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ ( یو این ) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی اجلاس میں بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کر دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت نے یو این کی سلامتی کونسل کی ایک اہم کمیٹی کا غلط استعمال کیا، عالمی برادری کو عالمی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار پرگمراہ کیا، بھارت کی ہتک آمیز حرکتیں کمیٹی کے مقاصد اور مینڈیٹ کو نقصان پہنچاتی ہیں اور قابل مذمت ہیں، بھارت نے جان بوجھ کر ممبئی حملہ کیس کی عدالتی کارروائی کو روکا ہوا ہے، بھارت کیس کی قانونی کارروائی کو غیر منصفانہ طور پر طول دینے کی کوششوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ممبئی میں سی ٹی سی کے آج کے اجلاس میں بھارت کی ناروا مداخلت ایک بار پھر پاکستان کے دیرینہ خدشات کی تصدیق کرتی ہے، بھارت صرف پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے انسداد دہشتگردی کے عالمی فورمز پر سیاست کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ممبئی حملوں کا معاملہ عدالت میں ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے، بھارت اپنی اور دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرتا ہے، بھارت پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی حمایت میں ملوث رہا ہے، پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو زندہ ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عالمی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ ہندوستانی تعاون بھی مشہور ہے، بھارت کی منافقت بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی ریاستی دہشتگردی سے بھی عیاں ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

