اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔
عمران خان کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کوکل خونی مارچ سے محفوظ رکھیں کیونکہ ان کے مذموم مقاصد کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نے آرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لئے توسیع کی پیشکش کی تھی، عمران خان کے ساتھ وہی سلوک ہورہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی، چار سال ڈاکے ڈالے، الحمد اللہ! ملک تباہی کی طرف جانے سے چھ ماہ پہلے بچ گیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ فوج کے امیج کو بہتر نہیں صرف فوج میں بغاوت اور شہدا کے خلاف مہم چلا سکتا ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈد فتنہ نے ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ جرائم پیشہ تھے تو عمران خان چار سال حکومت میں رہتے ہوئے ثابت کردیتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

