کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقراء عزیز نے علیزے سلطان پر تشدد کی تصدیق ہونے پر اداکار فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، علیزے نے الزام لگایا کہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
علیزے سلطان پر تشدد کی تصدیق ہونے پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کی مرکزی اداکارہ اقراء عزیز کا اداکار فیروز خان کے ساتھ آنے والا نیا پروجیکٹ گھریلو تشدد کے باعث کھٹائی میں پڑگیا۔
اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے نوٹ میں کہا ہے کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ فیصلہ گھریلو تشدد کے خلاف ایک آواز بنے گا، میں انصاف کے حصول کیلئے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے بھی علیزے سلطان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اقراء عزیز کے شوہر یاسر حسین نے کہا تھا کہ ’میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سپر اسٹار کرے یا عام آدمی‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

