سیئول: (ویب ڈیسک) برطانوی نمبر ون اور نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔
کیمرون نوری نے مینز سنگلز راؤنڈ کے دوسرے راؤنڈ میں حریف جاپان کے کیچی اچیڈا کو شکست دی، اے ٹی پی کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کے کیچی اچیڈا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹاپ 8 راؤنڈ میں کیمرون کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی سے ہوگا۔27 سالہ کیمرون نوری نے دوسرے رائونڈ میں حریف جاپانی کھلاڑی کو ایک گھنٹے اور تین منٹ میں شکست دی۔کیمرون نوری رواں سال میں دو اے ٹی پی ٹائٹلز جیت چکے ہیں جبکہ اب تک ان کے مجموعی ٹائٹلز کی تعداد 4 ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

