واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے، دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی ہوگی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم کو نشانے پر رکھ لیا، بلاول بھٹو نے عمران خان پر کھل کر تنقید کی۔ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان نے خارجہ تعلقات اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی ہوگی، پاکستان کے امریکہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چھ ماہ پہلے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے، اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، غیرقانونی کام عمران خان نے کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور سیلاب آگیا، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ30ارب ڈالر سے بڑھ سکتا ہے، سیلاب سے بڑی تباہی آئی، حکومت اور اپوزیشن کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریلیف کے مراحل ابھی باقی ہیں، متاثرین کیلئے جتنا بھی کرلیں ناکافی ہے، سیکرٹری جنرل، یو این نے سیلاب کو ایجنڈے پر سرفہرست رکھا، ابھی تک جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے شکرگزار ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی پر ملکر کام کرنا ہوگا، ان مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو دنیا کو نقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

