اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا ہے اور اسحاق ڈار نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا تھا۔ اسحاق ڈار کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنائے تاہم اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا لیکن اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔ ہمارا دورہ امریکہ کامیاب رہا اور ہم نے غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں میں نے اپنے ملک کو درپیش مسائل کا مقدمہ رکھا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

