بنکاک: (ویب ڈیسک) پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کیلئے کل تھائی باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔
ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کل کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر تھائی لینڈکے باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔
قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ ہوگی جس میں اب تک وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او کے یوتھ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
یاد رہے انڈر 23 کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار کوالیفائی کیا ہے، عثمان وزیر گزشتہ پانچ روز سے تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔
عثمان وزیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ لڑنے کیلئے پرجوش ہیں ،یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے قوم سے کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

