متحدہ عرب امارات: (ویب ڈیسک) ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن میں محمد عامر بنگلاٹائیگرز کا حصہ بن گئے جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چُن لیا جب کہ نیکولس پُورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلا ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چودھری، روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بنگلا دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں اس بار 2 نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، جس کے بعد شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر تا 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

