راولپنڈی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تجربہ کار ہیں، آتے ہیں تو ڈالر نیچے آ جائے گا، تمام جنرلز محب الوطن ہیں تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، جو بھی آئے گا مملکتِ خداداد پاکستان کے لئے جان دے گا، شیخ رشید کے پاوں قبر میں ہیں سوشل میڈیا پر باتیں کرنا آسان ہے۔
سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین کے لیے ون بلینکٹ موومنٹ کا آغاز کردیا گیا، پانچ ہزار بلینکٹس و لحافوں کی پہلی کھیپ بلوچستان کےمتاثرین کے لیے روانہ کردی گئی۔
امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ون بلینکٹ موومنٹ کے لیے 40 ہزار کمبل و لحاف اکھٹے کرلئے گئے ہیں ٹارگٹ ایک لاکھ کا ہے جو روزانہ پانچ ہزار کے حساب سے بلوچستان، سندھ ، کے پی کے متاثرین کے لئے روانہ کی جائیں گی۔
لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے فکر مند ہیں، مہنگائی و حالات کے باوجود راولپنڈی کے تاجروں نے بہت تعاون کیا ،مہنگائی سے کوئی انکار نہیں پرائز انڈکس اوپر ہے اسحاق ڈار آ رھے ہیں، تجربہ کار ہیں ڈالر اسحاق ڈار کو دیکھ کر نیچے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں انکی آباد کاری ہونا ہے، پارلیمنٹ کو ڈیڑھ سال تک توسیع ملنی چاہئے،الیکشن 2024 میں ہونے چاہئیں تاکہ سیلاب زدگان کو آباد کیا جاسکے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، تمام فوج تمام جنرل محب وطن ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

