لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کے خوف میں نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ ادارے تباہ کرنے پر تلے ہیں، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کے پاس ہے نہ اسحاق ڈار کے ، نئے انتخابات ہی ملک و قوم کو موجودہ دلدل سے نکال سکتے ہیں۔
شہباز شریف کی آڈیو لیک کے حوالے سے اہم بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کی لیک آڈیو کا معاملہ انتہائی حساس، تشویشناک اور افسوس ناک ہے، شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے، سیاچن کا محاذ، بمبئی حملوں، ڈان لیکس سمیت کئی مواقع پر ن لیگی رہنما دشمن کے ہمنوا بنے۔
مشیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ شریف خاندان کیسے اقتدار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرتا ہے، شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی اور ملک کو کنگال کردیا، افسوس تو یہ ہے کہ ثابت شدہ کرپٹ لٹیرے گینگ کو پھر زبردستی ملک اور قوم پر مسلط کردیا گیا۔
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان محلاتی سازش سے چوری چکاری بچانے کیلئے اقتدار پر قابض ہوا اور ملک کا سیاناس کردیا،امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں، قوم دھکے دے کر انکو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اہل پنجاب کو ایک لاکھ نوکریوں کا تحفہ دیا ہے، تعلیم ، صحت ،عوامی سہولیات اور روزگار میں اہل پنجاب کا خواب پورا کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

