کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی تھی جو عمران خان، فواد چودھری اور مجھ پر کیا گیا تھا۔ آج کل الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کی بندش میں نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے اور امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہی سمجھ آرہا کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ حکمران مہنگائی کو کم کرنے کے لیے آئے تھے لیکن یہ مہنگائی کی شرح کو 45 فیصد پر لے گئے۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بے روزگاری، دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، جرائم بھی بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت کی توجہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا ہے اس لیے نیب ترامیم کی گئیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے کیسز ختم ہوتے جائیں اور مہنگائی بڑھتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کال دی ہے اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بڑے اجتماعات ہونے جا رہے ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ملک میں ساری مہنگائی کے ذمہ دار اسحاق ڈار تھے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک تو مسلسل چل رہی ہے اور عمران خان کی کوشش تھی کہ افراتفری نہ پھیلے تاہم عوام کی بڑی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور جہاں سیلاب نہیں آیا وہاں الیکشن ہونے تھے لیکن وہ بھی ملتوی کر دیئے گئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

