لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے،ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے،بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے ، یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟
بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھے نہیں تھے، کل ان کے پلان نہیں چلے، آج ہمارے نہیں چلے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی
ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
یاد رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے جانے والے ہدف 222 کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہں پہنچ سکے البتہ شان مسعود 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

