کراچی: (ویب ڈیسک) جرائم پیشہ افرار کے خلاف کراچی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کی مبینہ خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے میں سولجر بازار میں اے وی ایل سی پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں دھر لئے گئے، ملزمان کی شناخت قائد اعظم اور مسعود کے ناموں سے کرلی گئی۔
گلشن اقبال سفاری پارک کے قریب شاہین فورس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، ادھر ملیر شعبہ تفتیش نے ساہیوال میں کارروائی کر کے بہنوئی کے قتل میں ملوث 3 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے بہن سے پسند کی شادی کرنے پر واردات کی تھی۔
دوسری جانب کورنگی زمان ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کی مبینہ خودکشی کا مقدمہ درج والد کی مدیعت میں درج کرلیا گیا، والد کے بیان کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

