نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاست چمکا رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل کی تعیناتی ایک انتظامی مسئلہ ہے جس کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے مگر عمران خان کی سیاست اسی ایک سوال کے گرد گھومتی ہے، وہ سیلابی صورتحال کے باوجود سیاست چمکارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور کام کررہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت مختلف ممالک نے بھرپور تعاون کا یقن دلایا ہے، سیلاب کے بعد آئی ایم ایف کو نئی شرائط پر بات کرنی چاہئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب کا خصوصی ذکر کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، اس بات پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔
دوسری جانب فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔
پاکستان میں سیلاب سے 1500سے زائد اموات ہوئیں، سیلاب کی وجہ سے صحت اور خوراک کے مسائل پیدا ہوگئے، پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے30ارب ڈالر درکار ہیں۔
ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بھی رابطہ نہیں، بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

