Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

میری تحریک ہفتے سے شروع ہو جائے گی: عمران خان کا اعلان

By adminستمبر 21, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تحریک ہفتے سے شروع ہو جائے گی، ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا کہ وکلا برادری کا شانداراستقبال پر دل سے شکرگزارہوں، امپورٹڈ حکومت پاکستان کودلدل کی طرف لیکر جا رہی ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں سری لنکا والی صورتحال ہے، پاکستان کی 50 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ہم پاکستان کواس دلدل سے نکالیں گے، ملک کو قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، مغربی ممالک میں کبھی کسی کو نامعلوم فون کالز نہیں آتی، مغرب میں زمینوں پر کسی کوقبضہ کرنے کی جرات نہیں ہوتی، مغرب میں شہباز گل جیسا تشدد کی کسی کو اجازت نہیں، شہباز گل کوئی دہشتگرد نہیں تھا برہنہ کرکے اس پرتشدد کیا گیا، ہمارے ملک میں صحافیوں پرمقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ایازمیرجیسے دانشورکوانہوں نے ذلیل کیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، یہ ظلم اور جنگل کا نظام ہے، طاقتور جو مرضی کرے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی قانون توڑتے ہیں، جب تک ملک میں رول آف لا نہیں ہوتا اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں آسکتی، مغرب میں کسی ایک ملک کے وزیراعظم کا نام بتا دیں جس کی بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی ہو، یہ جنگل کا قانون ہے شیر جومرضی کرتا ہے اسے کوئی نہیں پوچھتا ہے، کسی مہذب معاشرے میں کوئی تصور کر سکتا ہے جس شخص کوسزا ہو وہ وزیراعظم بن جائے، شہباز شریف مفرورسے مشاورت کررہا ہے پاکستان کا آرمی چیف کون ہو گا، یہ ملک کی نیشنل سکیورٹی کا سب سے بڑا عہدہ ہے، اربوں چوری کرنے والا ڈاکو، مفرورپاکستان کی نیشنل سکیورٹی کے عہدے کا فیصلہ کریں گے؟ کیا ایسا کسی مہذب معاشرے میں کوئی تصورکرسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نوجوانوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں چوری کرنا کوئی جرم نہیں، جو قومیں بڑے ڈاکو کو سزا نہ دیں وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، یہ بیرونی سازش کے تحت ڈاکو اقتدار میں آئے، انہوں نے 5 ماہ میں وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا، اکنامک سروے کے مطابق ہماری حکومت میں پاکستان کی 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، چوروں کو مسلط کر کے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، آج20فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہے، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، آج کسان اسلام آباد میں احتجاج کر رہے ہیں، پہلے پرویز مشرف سے این آر او لیا اب دوسرے این آر اومیں اپنے کیسزختم کر رہے ہیں، ان کے اربوں روپے کے کیسز معاف کیے جا رہے ہیں، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کے لیے مجھے وکلا کمیونٹی کی ضرورت ہے، کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نہیں چل سکتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہبازشریف بیرون ملک پیسے مانگتا ہے لیکن کوئی پیسے دینے کو تیار نہیں، شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازوہی پکڑ لیا، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتے ہیں چوری نہیں کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پتا تھا اس کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، جب میں آپ کوکال دوں توآپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔
عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آپ کو دھمکیاں دے اُسے واپس دھمکی دے کر بتاؤ کہ آئین نے مجھے آزادی اظہار رائے کا حق دیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کو پتا ہے یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ سارے کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ان کے اقتدارمیں آنے سے روپے کی قدر میں 33 فیصد کم ہوئی، عوام غریب اور ان کے پیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آئندہ کبھی اس پارٹی کوووٹ نہ دینا جن کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہو، زرداری، نوازشریف کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، سب تیار ہو جاؤ ہم حقیقی طور پر اپنے ملک کو آزاد کریں گے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.