کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے قد میں 3 انچ کا اضافہ کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر دئیے، ماضی میں ہڈیوں کی سرجری مختلف امراض کے شکار افراد کی جاتی تھی مگر اب یہ ایک عام کاسمیٹک سرجری بنتی جارہی ہے جسے مالدار افراد اپنے جسم کے خدوخال تبدیل کروانے اور اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کروا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے قد میں محض 3 انچ اضافے کیلئے انتہائی تکلیف دہ سرجری کروائی اور اس سرجری کیلئے پونے 2 کروڑ روپے یعنی 75 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی۔
امریکی شہری نے بینک سے لون لیکر سرجری کروائی اور اب اگلے 5 برس تک وہ ہر ماہ 12 سو ڈالر قسط ادا کر کے قرض کی ادائیگی کرے گا۔
سرجری کروانے والے امریکی شہری جان لوڈیل کا کہنا ہے کہ لمبے افراد کے لئے زندگی آسان ہوتی ہے اور دنیا ان کے سامنے جھک جاتی ہے اسی لئے میں نے اپنی ٹانگوں کو لمبا کرنے کی سرجری کرائی۔
رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری کرنے والے شخص کا سرجری سے قبل قد 5 فٹ 8.5 انچ تھا، جس میں اب 3 انچ کا اضافہ ہوچکا ہے
اس سرجری میں مریض کی رانوں کی ہڈیوں کو توڑا جاتا ہے اور پھر ایڈجسٹ ایبل دھاتی کیل ان میں نصب کیے جاتے ہیں، یہ کیل مقناطیسی ریموٹ کنٹرول سے پھیلتے ہیں اور یہ عمل 3 ماہ تک جاری رہتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

