لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکام کو لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی۔
اجلاس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر نے کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خواجہ سعد رفیق نے دوران ہدایات دیں کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن 5 روز میں مکمل بحال کیا جائے، کوئٹہ زاہدان سیکشنز پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد 15 کی جائے، کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکام سے کہا کہ فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے۔ انہوں نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا بھی ٹاسک دے دیا۔
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واضح طور ہدایات دیں کہ
زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے،ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

