لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمن، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود اور ممبر بورڈ طاہر خان شامل تھے۔
ملاقات میں براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے آواز بلند کی ہے، میں سیاست میں رواداری اور احترام کے اصولوں پر کاربند رہتا ہوں، قومی ادارے ہمارا وقار ہیں، قومی اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا مزید کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، پاکستان جن چینلجز سے گزر رہا ہے ان کا حل اتفاق اور اتحاد میں ہے، پوری کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کروں اور انہیں ریلیف دیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

