سمرقند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ‘ون چائنا’ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں امریکی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ یوکرین پر چین کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہیں۔
یہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہے۔
اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ‘ہم یوکرین کے بحران پر اپنے چینی دوستوں کے متوازن مؤقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، ہم اس حوالے سے آپ کے سوالات اور خدشات کو سمجھتے ہیں اور آج کی ملاقات میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں گے’۔
خیال رہے کہ یوکرین کے معاملے پر مغربی طاقتوں نے روس پر متعدد پابندیوں کا نفاذ کیا، مگر روس اور چین کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگئے۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں اہم معاملات میں بیجنگ کے مؤقف کی تائید کی۔
ولادیمیر پیوٹن نے چین کے اس اصرار کا حوالہ دیا جس کے تحت بیجنگ کی جانب سے دیگر ممالک پر تائیوان کو شناخت نہ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ہم ون چائنا کے اصول کی ٹھوس انداز سے حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس امریکا اور آبنائے تائیوان میں اس کے سیٹلائیٹس کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے۔
بنیادی طور پر انہوں نے 27 اگست کو آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی بحریہ کے جہازوں کے گزرنے کا حوالہ دیا تھا۔
امریکا کے تائیوان سے رسمی سفارتی تعلقات نہیں مگر اس کا کہنا ہے کہ وہ وہ اس جزیرے کا دفاع کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

