لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران ویرات کوہلی اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس آئے اور 3 سال کے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھرپور ایکشن میں نطر آئیں گے اور اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی شاید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ایسا اپنی توجہ کرکٹ کے دگر فارمیٹس پر مرکوز رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں اور اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

