لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف دو تاریخی چھکے لگانے والا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم نے اپنا بلا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
ویڈیو میں نسیم شاہ کا بلا پکڑےکہنا تھا کہ اس بلے سے میں نے افغانستان کے خلاف تاریخی چھکے لگائے، یہ میرے لیے بہت قیمتی ہے لیکن اب پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں یہ بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے بلا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی مصیبت آتی ہے تو شاہد آفریدی پاکستانیوں کی بہت مدد کرتے ہیں اور اس بلے کو دینے سے پہلے بھی میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے ذریعے میرے علاقے لوئر دیر اور سوات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہد بھائی ہم آپ کے پیچھے ہیں اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

