لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور ملک جمشید الطاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں، ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا، ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی، دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے، عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

