Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں، وزیراعظم

By adminستمبر 14, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ہم ادھر اُدھر دیکھتے ہیں تو قرضہ ہی ہمارا پیچھا کرتا ہے، ہم کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں۔
اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہاؤسنگ سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، وکلا کوآلائٹمنٹ لیٹرتقسیم کیے گئے ہیں،وکلا کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیرہاؤسنگ مولانا واسع، اعظم نذیرتارڑ کا شکر گزارہوں، حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھوں نے ایسے دل خراش منظرنہیں دیکھے تھے، ایسی تباہی شائد ہی اس کرہ ارض میں نظر آئی ہو، حکومت سنبھالی توسرمنڈتے ہی اولے پڑگئے، حکومت سنبھالی تو پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پہنچا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ سے بچالیا، معاشی عدم استحکام کسی حدتک کنٹرول کرلیا ہے، مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے، 11اپریل کوحلف لیا توڈیڑھ ماہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لیے شش وپنج کا شکاررہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی، آئی ایم ایف نے ہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں،گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کوتسلیم کیا تھا، کیا پاکستان اس لیے معرض وجود میں آیا تھا؟ قائداعظمؒ،علامہ اقبال ؒ نے پاکستان کے لیے عظیم تحریک چلائی تھی،لاکھوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے تب پاکستان معرض وجود آیا،آج75سال بعد پاکستان کس مقام پرکھڑا ہے یہ ہے ایک چھبتا ہوا سوال ہے۔سیلاب نہ بھی آتا تو معاشی صورتحال چیلنجنگ تھی، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی ابھی بھی خاموش تباہی مچا رہا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے پینے کا پانی چیلنج بن گیا ہے، آج شام سکھر کے راستے پانی کے ٹرک پہنچ جائیں گے، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وکلا انصاف اور قانون کی بات کرتے ہیں، ایک وقت میں نظریہ ضرورت دریافت کیا گیا، عدلیہ بحالی میں وکلا نے عظیم تحریک چلا کر مقام پایا، کسی نے پلیٹ میں رکھ کر وکلا کوآزادی نہیں دی،75 سال گزر گئے لیکن آج بھی اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں، ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو آج ہمارے مسائل مزید گھمبیر ہوتے، جو ممالک ہم سے پیچھے وہ آج ہم سے آگے نکل گئے، 75 سال بعد آج ہم کشکول لیکر پھررہے ہیں، سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے، سردی آنے والی ہے اورمتاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، قوم آج مجھ سے اور کابینہ سے سوال پوچھ رہی ہے، کیا وجہ ہے آج بھی ہم غربت، بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بھارت سے ہم ایک دورمیں ٹیکسٹائل سیکٹرمیں کہیں آگے تھے۔ آج بھارت کی جی ڈی پی، ایکسپورٹ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، مجھ سمیت تمام طبقات جن کو تاریخ کا رُخ موڑنے کی طاقت عطا کی ان سے پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے، تمام اداروں سے عام آدمی اپنے مستقبل بارے پوچھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں، خیموں میں حاملہ خواتین بھی موجود ہیں،ہم اندازہ نہیں کر سکتے متاثرین اس وقت کتنا پریشان ہے،میرے والد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور میرے دادا ایک غریب آدمی تھے،میرے بڑوں نے پاکستان آ کر مزدوری کی اور اپنا مقام بنایا،اگر ہم کمر باندھ کر محنت کریں تو پاکستان عظیم قوم بن جائے گی،اللہ نے پاکستان کو بے شماروسائل سے نوازا ہے، ملک کی تقدیربدلنے کا فیصلہ کرنا ہو گا، سردیوں میں گیس کے حوالے سے بندوبست کرنے میں لگا ہوا ہوں،ایک دو جگہوں سے ایک کارگو ملنے کا بندوبست ہوا ہے،جب گیس سستی تھی تو ہم سوئے رہے،آج مہنگی ترین گیس ہے اور مل نہیں رہی،ہم ادھر اُدھر دیکھتے ہیں تو قرضہ ہی ہمارا پیچھا کرتا ہے، ہم کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں، ہم کسی دوست ملک کوفون کرتے ہیں تو کہتے ہیں قرضہ مانگیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے ہم آج بھی کیوں رینگ رہے ہیں،اس سوال کا جواب بطوروزیراعظم پہلے مجھے اور پھر سب کو دینا ہے، مشکل وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کا سوچنا ہو گا، سیلاب زدہ علاقوں میں گاؤں صفہ ہستی سے مٹ چکے،سیلاب زدہ علاقوں میں چاول، کپاس، گنا سمیت سب کچھ تباہ ہو گیا ہے، ہمیں ملک کی تقدیر بدلنا ہو گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.