اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کروا لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغواء ہونے والے شہری حسیب حمزہ کو بازیاب کرا دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے میں بازیابی کا حکم دیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد پولیس کی کوششوں کی تعریف کی، حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
حسیب حمزہ کی فیملی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کو چوبیس گھنٹوں میں بازیاب نہ کرنے کی صورت میں آئی جی، چیف کمشنر، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور سپیشل برانچ کے سیکٹر کمانڈرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

