لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر مبنی معروف سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
سیریز کے مصنف کے مطابق ملکہ الزبتھ کے انتقال کے احترام میں ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے روک دی گئی ہے کیوں کہ ملکہ عالمی سطح کی پراثر شخصیت اور باوقار خاتون تھیں۔
’دی کراؤن‘ کی ٹیم نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی وفات کے احترام میں سیریز کے پانچویں سیزن کی تکمیل کچھ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ویب سیریز برطانوی شاہی خاندان پر ہے، جس کے چار سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں اور اس کے پانچویں سیزن کو رواں برس کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا تاہم اب ممکنہ طور پر اس میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔
ویب سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا۔
پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔
سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

