لاہور : (ویب ڈیسک) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پہلے ہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بادل برسیں گے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 13اور 14 ستمبر کو لسبیلا، قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
14 ستمبر تک خیبرپختون خوا میں بھی بارشیں متوقع ہے۔ سوات، مانسہرہ اور چارسدہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، صوابی، چترال اور دیر میں بھی بادل برسیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب والے بھی تیاری کرلیں۔ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔
نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی میں بھی برسات ہوگی۔ خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جھنگ اور فیصل آباد میں بھی آج سے چودہ ستمبر تک بادل برس سکتے ہیں۔ 13 اور 14ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

