اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں گے۔
دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔
یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرین، فرسٹ ریسپانس فورس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوام متحدہ کا وفد بھی دورے کے دوران ہمراہ ہوگا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی معائنہ کے بعدموئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو شدید بارشوں سے قدیم تہذیب موئن جو دڑو کے آثاروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

