اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، کالعدم تنظیموں سے آئین میں رہتے ہوئے بات کریں گے۔
یہ بات رانا ثناء اللہ نے کوئٹہ کابینہ کمیٹی برائے لاپتہ افراد کے ممبران شازیہ مری، اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامران مرتضیٰ، ایم این اے آغا حسن بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یہاں 2 ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملے، ان کی باتیں سنیں، انہیں مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد انہوں نےدھرنا ختم کر دیا ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے پاکستان کام سئلہ بن چکا ہے، اس کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران جو باتیں کر رہا ہے وہ شر کے مترادف ہے، اس کے شر سے کوئی محٖفوظ نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بنائے جانے والے کمیشن کی کارروائی سے کئی افراد بازیاب ہوئے مگر وہ تواقعات پر پورا نہیں اترا۔
شازیہ مری نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 50 سال سے جاری اس مسئلے کو اب حل ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے حل کے لئے کئی بار جوڈیشل کمیشن بنائے مگر وہاں کو پیش نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین 51 روز سے ریڈ زون میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے کئی بار ان سے مذاکرات کئے مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔
مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کا معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے، جس پر آج وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے لاپتہ افرا د کوئٹہ آئی اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مذاکرات کئے، بقول کمیٹی کے لواحقین نے دھرنا ختم کر دیا ہے تاہم دھرنے کے شرکاء نے دھرنا ختم نہیں کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

