اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے عوام سے ان کی بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے درد مندی کاثبوت ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیربرائے ثقافت، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے10 ملین ڈالر مالی امداد کااعلان کیاہے ۔
پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر دیاجانے والا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے دیاجانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پرشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ، اس سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔ پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

