اسلام آباد(ویب ڈیسک)ریسلنگ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں ڈبلیو ڈبلیو ای سرفہرست اور بڑا نام سمجھا جاتا ہے۔ پہلوانی کے شوقین افراد کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی طرح ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوانوں کے سکواڈ کا حصہ بن کر نہ صرف دنیا بھر میں شہرت حاصل کریں بلکہ اپنی طاقت کی دھاک بھی بٹھائیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں تاحال ایک مرد پاکستانی ریسلر بادشاہ خان منظر عام پر ا?چکے ہیں۔ پاکستان جیسے ملک کی خواتین کا سپورٹ کی جانب آنا کسی معجزے سے کم نہیں سمجھا جاتا اور وہ بھی ریسلنگ جیسے پہلوانوں کے کھیل میں مگر یہ معجزہ اب ہو چکا ہے اور ایک پاکستانی خاتون نے پرو ریسلنگ میچ میں اپنے مد مقابل پہاڑ جیسی خاتون ریسلر کو ایسا پٹخا کہ ہال میں موجود شائقین بے اختیار تالیاں پیٹنے اور سیٹیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس یہ پاکستانی خاتون اپنے مدمقابل پہاڑ جیسی خاتون کے مقابلے میں اتری تو اس پہاڑ جیسی پہلوان نے اسے پہلے ہی وار میں پٹخ دیا جس کے بعد پاکستانی خاتون کے جسم میں تو جیسے بجلیاں بھر گئیں۔ شلوار قمیض میں ملبوس ہونے کے باوجود اس پہاڑ جیسی مدمقابل پہلوان کو گولڈ برگ کے انداز میں اپنے کوپنز پر اٹھا اٹھا کر رنگ میں ایسی پٹخنیاں دیں کہ وہاں موجود دیگر ریسلر حالت خراب ہونے پر پاکستانی خاتون پہلوان کی مدمقابل پہاڑجیسی پہلوان کی مدد کیلئے پہنچ گئے اور مقابلے کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

