لاہور (خصوصی رپورٹ) فیملی جج فیصل نسیم نے خلع کے دعویٰ میں اداکارہ نور کا بیان قلمبند کرتے ہوئے فریقین کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا اور مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی حکم پر اداکارہ نور عدالت میںپیش ہوئی۔ فاضل جج کے حکم پر کمرئہ عدالت میں ولی حامد اور نور کی ملاقات کرائی گئی جس کے بعد اداکارہ نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ وہ ولی حامد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی لہٰذا عدالت طلاق کی ڈگری جاری کرنے کا حکم جاری کرے۔ اداکارہ نور کی جانب سے دائر دعوے میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی 14فروری 2015ءکو ولی حامد سے شادی ہوئی‘ شادی کی ابتدا بہت خوشگوار تھی لیکن اس کے بعد شوہر کے رویے میں تیزی سے تبدیلی آئی۔ اب اس کا رویہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی‘ اس لئے خلع کی بنیاد پر ڈگری جاری کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

