نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس رواں ہفتے یوکرین جائیں گے
ترجمان کے مطابق انتونیو گوتریس اپنے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اپنے دورے کے دوران یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے یوکرین، روس معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے پر مشرقی یوکرین کے جوہری پلانٹ کے قریب بمباری کے الزامات کے بعد امکان ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یوکرینی صدر سے اپنی ملاقات کے دوران تنازعے کے سیاسی حل پر بھی بات چیت کریں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل استنبول میں روس یوکرین معاہدے کی پاسداری کیلئے قائم کیے گئے مشترکہ رابطہ مرکز کا بھی دورہ کریں گے جہاں فریقین کے نمائندگان بحر اسود کے رستے یوکرینی گندم اور کھاد کے برآمدات کی نگرانی کرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

