اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں ق لیگ انٹر پارٹی الیکشن کیس اور چودھری شجاعت کو صدارت کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا۔
چودھری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں سینیٹر کامل علی آغا، چودھری شجاعت حسین کے وکیل عمر اسلم، وفاقی وزیر سالک حسین اور فرح خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
چودھری شجاعت حسین کے وکیل نے کہا کہ جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس کی کاپی ابھی تک نہیں ملی۔ پرویز الہٰی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کا آرڈر پڑھ کر سنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیس سننے کا اختیار ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چودھری شجاعت کے وکیل کہتے الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہے، یہ دلائل دے کر ثابت کریں کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو کیسے سن سکتا ہے جبکہ ہم نے الیکشن کمیشن کا آرڈر عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ کیس سننے سے پہلے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار دیکھ لیا جائے اور اس کیس میں ہمارے اعتراضات کو پہلے سنا جائے۔ دائرہ اختیار پر ہم دلائل دے دیتے ہیں اور یہ بھی دے دیں۔
رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ بغیر درخواست دیئے آپ کسی بھی بات پر دلائل دینا چاہتے ہیں ؟ ایسے تو نہیں ہوتا۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ پہلے دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ درخواست کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دے دیں پھر اس پر دلائل سنیں گے۔
پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ ہم دائرہ اختیار پر آج دلائل دینے کو تیار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ آج دلائل دینے کو تیار ہیں ؟ جس پر چودھری شجاعت حسین کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھے دلائل کے لیے 2 دن دیئے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

