ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم فائیو موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب رات اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس ہے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقع کے بعد موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا کر 6 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔
بس ڈرائیور سمیت 20 مسافر واقع میں جان کی بازی ہار گئے، آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔
لاشوں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، واقع کی تحقیقات کے لیئے موٹروے پولیس نے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

