Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہباز گل کو میرے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے: عمران خان

By adminاگست 15, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے اور میرے خلاف بیان دیئے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری لوگ بیرونی طاقتوں کو فون نہیں کرتے ہمیں بچا لیا جائے، جیسے آصف زرداری نے اپنے دور میں کہا تھا مجھے پاک فوج سے بچا لیا جائے، یا نواز شریف کو دیکھ لیں جو کٹھمنڈو میں نریندرا مودی سے ملاقات کر رہا تھا، ڈان لیکس بھی واضح مثال ہے، دونوں لیڈرز کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے، جیسے یہ مسائل کا سامنا کرتے ہیں جو عالمی طاقتوں کو دیکھتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں عوام میری طاقت ہے۔ 14 سے 15 سال بعد عوام نے میرا ساتھ دیا، میں عوام کی طاقت سے آیا تھا اسی لیے عوام میں دوبارہ جا رہا ہوں۔
اپنی نا اہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کے کیسز فضول کیسز ہیں۔ میں چاہتا تھا الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ ہمارا فیصلہ سنائے، چیف الیکشن کمشنر ایک بزدل آدمی ہے، میرے اور شہباز شریف کے درمیان ڈیڈ لاک آ گیا تھا جس کے بعد نیوٹرلز کے کہنے پر میں نے اس کا نام فائنل کیا۔ چیف الیکشن کمشنر جب سے آئے ہیں، انہوں نے ہماری مخالفت کی ہے، ہمارے خلاف فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ آٹھ فیصلے ہمارے خلاف آئے تو عدالت گئے تو وہاں سے ریلیف ملا، سکندر سلطان راجہ بہت بزدل آدمی ہے اس پر پیچھے بہت دباؤ ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جلسے کر کے ہم نے اپنی پارٹی کو اٹھایا تھا، لانگ مارچ کرنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں، اس دوران صوبائی اور وفاقی حکومت نے بہت تشدد کیا اور لوگوں کو بہت خوفزدہ کیا۔ میرے لوگوں نے بہت تشدد برداشت کیا، اگر میں لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو اس رات بہت خون خرابہ ہونا تھا۔ میں انتشار نہیں چاہتا تھا۔ اس لیے میں پیچھے ہٹ گیا۔ 17 جولائی کو جب ہم نے دھاندلی کے باوجود الیکشن جیتا تو پلان تبدیل ہو گئے۔ اب مجھے سائیڈ کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن ایک حربہ بنایا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا کیس دیکھ لیں، مجھے اس کیس کی تفصیل نہیں پتہ تھا، پی ٹی آئی رہنما پر جیل میں بدترین تشدد کیا گیا۔ نواز شریف، فضل الرحمان، مریم نواز، ایاز صادق، خواجہ آصف اس بھی زیادہ بیان دے چکے ہیں، لیکن ان کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہاں ڈاکٹر شہباز گل نے جو بیان دیا وہ غلط تھا، میں فوج کو مضبوط ادارہ دیکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی رہنما پر بدترین تشدد بھی ٹھیک نہیں، اسے میرے خلاف بیان دیئے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شہباز گل سے پوچھا جا رہا ہے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کتنے بار عمران خان سے ملے ہیں۔ اور پوچھا جا رہا ہے عمران خان کھانا کیا کہتا ہے؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف فیملی کے خلاف تحقیقاتی کرنے والے 5 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، کسی نے کوئی تحقیق کی، میں نے عوام کو بتا دیا ہے کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر رکھی ہے تاکہ عوام کو پتہ چلے میرے خلاف کون ہیں، 3 سے 4 لوگ میرے خلاف ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل سے پوچھا جا رہا ہے کھانے میں کیا کھاتے ہیں عمران خان، میں پوچھنا چاہتا ہوں یہ کیوں پوچھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، ہمیں روکا جا رہا ہے، امریکی سفارتخانے نے ان کو سہولیات فراہم کیں، ہمارے لوٹے امریکی سفارتخانے ملنے گئے، ریکارڈ مہنگائی ہو گئی ہے، چار ماہ میں بدترین مہنگائی بڑھ گئی ہے،عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مہنگائی حکومت کا ایشو نہیں، بلکہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کروانے آئے تھے۔ گیارہ سو ارب روپے کے کیسز انہوں نے ختم کروائے ہیں۔ سازش کا کسی کو شق نہیں ہونا چاہیے، میرے خلاف پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ایرانی مصدق کے خلاف بھی کمپین چلی تھی، پاکستان میں بدترین مہنگائی پر میڈیا کیوں نہیں بول رہا۔ ایرانی ماڈل کو ہماری حکومت پر بھی عمل کیا گیا، مقامی میر جعفر اور میر صادق نے امریکا کا ساتھ دیا۔ ڈونلڈ لو کی سائفر کو ڈی کلائسیفائیڈ دیکھا سکے، نیشنل سکیورٹی کونسل میں رکھا، پارلیمنٹ میں رکھا، چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا، سازش کو آگے بڑھایا جائے، اسی کے تحت میری کردار کشی کی جا رہی ہے۔ مجھے نا اہل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد ایک مثال ہے کہ ان کو ڈرایا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کی جا رہی ہے، وزیراعظم ہاؤس میں ایک سیل بنا ہوا ہے، پاک فوج اور تحریک انصاف کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز پاکستان کے سب سے بہترین افسر تھے، ان کی شہادت پر ٹویٹر پر لوگوں نے کچھ لکھا ایک میڈیا ہاؤس نے اسے اٹھایا، ہم جانتے نہیں تھے کہ وہ کون لوگ ہیں۔ مجھے جو بھی کچھ کہنا ہو گا میں خود کہوں گا، مجھے ڈاکٹر شہباز گل کو کوئی بات کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پراپیگنڈا کمپین چلائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جو کلپ چل رہے ہیں وہ بھی سازش ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ آخری کھیل یہ ہے عوام کو متنفر کرو، تحریک انصاف کو پاک فوج کو لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ لوگ حکومت میں ہیں، خود کو پاک سمجھ رہے ہیں، ہمیں آپس میں لڑائی کی سازش کی جا رہی ہے، ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہے، جو سب کو متحد رکھ سکتی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.