ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی شوٹنگ کے دوران ٹانگ ٹوٹ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ٹانگ پر بظاہر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔
شلپا کے زخمی ہونے کی خبر پر ان کے مداحوں اور دوستوں نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ’انڈین پولیس فورس’ میں شلپا شیٹی کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا، ویویک اوبرائے بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جبکہ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

