Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

By adminاگست 10, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطرناک سازش ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑا دیا جائے۔ توشہ خانہ کیس میں وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔مخالفین پلاننگ کر رہے ہیں تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے اس کے بعد نوازشریف آئے اور پھر الیکشن کروا دیا جائے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کومیرجعفر،میرصادق نے کامیاب کرایا، مجھے اقتدارسے ہٹانے پربھارت،مغرب میں خوشیاں منائی گئیں، خوفناک سازش کا پلان ہے فوج کیساتھ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو لڑایا جائے۔ اس پلان کے تحت تحریک انصاف کوفوج کے ساتھ لڑا دیا جائے، بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کا ایک پیج پرآنے پرتھی، ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے دوران آصف زرداری نے بیان دیا پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کو ممبئی بھجوایا جائے، زرداری نے امریکیوں کو کہا ہمیں فوج سے بچاؤ، ممبئی حملوں پرنوازشریف نے حملہ آور کا نام بتایا وہ پاکستانی ہیں، ڈان لیکس میں کہا گیا پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت راحیل شریف کو دہشت گرد کہا نواز شریف نے اسی مودی کو شادی پربلایا، آج یہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں ہم غدارہیں، ان کی کرپشن، چوری کی بیرون ملک ڈاکیو منٹری چلی، آج محب وطن اور ہم غداربن گئے ہیں، یہ سازش بہت خطرناک ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے ساتھ لڑادیا جائے۔ میری پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ووٹ بینک ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں، پہلے ہماری حکومت گرائی گئی، عوام سڑکوں پر آ گئی، 25 مئی کوعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، ایسا تاثردیا جارہا ہے تحریک انصاف پاک فوج کے خلاف ہے، رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، یہ سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے سامنے کھڑا کردیں۔ حکومت پوری کمپین کر رہی ہے کسی طرح تحریک انصاف اور فوج کی لڑائی شروع ہو جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، تحریک انصاف نے باقاعدہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ شروع کی، تحریک انصاف نے 2012 میں 40 ہزار ڈونرز کے شناختی کارڈ جمع کرائے۔ ہماری پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک ایک چیز دی اسی پر سارا نزلہ گرایا جارہا ہے، اسی لیے چاہتا تھا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا اکٹھا فیصلہ سنایا جائے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کے پاس کسی ڈونر کا حساب نہیں، صرف تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، یہ الیکشن میں ہرا نہیں سکتے اب تکنیکی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی، ن لیگ کے دور میں عارف نقوی کو کے الیکٹرک کا معاہدہ کیا گیا، سرٹیفکیٹ پر مخالفین مجھے ڈس کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، توشہ خانہ کیس، وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، اس سب کی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے3 اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے ایک مہنگی گاڑی لی۔ یہ کسی طرح میری کردار کشی کر کے مجھے کیس میں پھنسانا چاہتے ہیں، نجی ٹی وی کی بندش، اسی پلان کا حصہ ہے، یہ اتنا خوف پھیلانا چاہتا ہے کوئی میرا موقف پیش نہ کر سکے، یہ ابھی اس کے بعد یوٹیوبر کا بھی منہ بند کریں گے، قوم سے کہتا ہوں عزت صرف اللہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسل دکھا کر کرش کرنا چاہتے ہیں، نئے مرحلے اس سے ملک کا نقصان ہو گا، جنہوں نے ہماری حکومت گرائی کیا وہ مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں؟ مغرب کے اخبار کہہ رہے ہیں پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملہ کیا گیا، مجھے نہیں پتا پاکستان کے ایئربیس دوبارہ دیئے گئے یا نہیں، دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کا بہت زیادہ نقصان ہوا، دہشت گردی کی خلاف جنگ میں 20 ارب ڈالر ملا اور 80 ہزار پاکستانی اور فوجیوں نے شہادتیں دیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم نے بھاری قیمت ادا کی، ابھی بھی مجھے خطرہ ہے اگر تھوڑے سے ڈالروں کے لیے دوبارہ کسی انتشارمیں پھنس گئے تو زیادہ نقصان ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کو خیبرپختونخوا میں دیکھ کر حیرت ہے، خیبرپختونخوا میں ہمارے وزرا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مجھ اس حوالے سے بھی سازش نظرآرہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے جو کہا اگر وہ قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگاتے اور اسے صفائی کا موقع ملنا چاہیے، شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، ڈرائیور کو مارا گیا، یہ کونسا آئین وقانون کے مطابق ہوا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے میں نے باہر نہیں بھاگنا، ہمیں ملک کی زیادہ فکر ہے، ہم چاہتے ہیں افواج مضبوط ادارہ بنے۔
اپنی نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے کچھ ویڈیو چلائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سابق صدر آصف زرداری ، خواجہ آصف، ایاز صادق اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان پاک فوج پر تنقید کررہے ہیں۔
اس ویڈیو کے بعد پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ان ویڈیو کے بعد کہنا چاہتا ہوں شہباز گل اور بڑے بڑے غداروں نے کیا کہا تھا، نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان پر تو کوئی ایکشن نہیں لیا گیا؟ کیا آج یہ لوگ ٹھیک ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سٹریٹ پاورہے لیکن پُر امن احتجاج کرتے ہیں، آج تک ہم نے توڑ پھوڑ کر کے ملک کو نقصان نہیں پہنچایا، آج تنقید کرنے والے سارے کیسے محب وطن ہو گئے، سب سے بڑی جماعت کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ پلاننگ کر رہے ہیں تحریک انصاف کو کمزور اور پھر نوازشریف آئے گا اور پھر الیکشن کرایا جائے گا یہ ساری گیم ہے، کیا ان کی پلاننگ سے پاکستان دلدل سے نکل جائے گا، پاکستان کوایک تگڑی حکومت اقتدارمیں آ کر دلدل سے نکال سکتی ہے، یہ تھوڑے سے لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ایسا پلان بنارہے ہیں، مجھے خطرہ ہے کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے نینشل سیکیورٹی پر کمپرؤمائز ہو، صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، شفاف اورالیکشن کے راستے سے ہی تمام مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.