لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق کی وجہ سے کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں چند دن باقی ہیں، کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔
ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ پر ایک مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں نے آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر سوچے اس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ‘میں نے جانباز کے ساتھ اپنا معاہدہ نہیں پڑھا کیونکہ آفریدی نے دستخط کرنے سے پہلے مجھے فون کیا تھا، میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں’۔
کے پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل نے کہا ‘یہ میرا پہلا سیزن ہے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا’۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

