اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم عاشور پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےدین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آج شہدائے کربلا کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا، انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹایا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے، سیدنا امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، شہادت امام حسینؓ اُمت مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے۔ امام حسینؓ اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ دے کراسلام کو جلا بخشی۔ وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئےاسی صبر اور ہمت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

