لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں عزادار نواسہ رسول امام حسینؓ کو پرسہ پیش کر رہے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
لاہور میں یوم عاشور پر ذوالجناح کا مرکزی جلوس گذشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہوا، امام عالی مقام امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گردونواح کے علاقوں سمیت دیگر شہروں سے آنے والے لاکھوں کی تعداد میں ماتمی حضرات سینہ کوبی کرتے ہوئے خانوادہ رسولﷺ کو تعزیت پیش کرتے رہے۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے روٹ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
پشاور میں یوم عاشورکا مرکزی ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل کی جانب رواں دواں ہے، شہر میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے ۔ یوم عاشور کےموقع پر پشاور میں 12 جلوس برآمد ہونگے۔ ماتمی جلوسوں کےلیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں کو بی ڈی یوکی مدد سےکلئیرکیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی بھی جاری ہے۔ کوہاٹی گیٹ کے علاقے میں سپریم کمانڈ پوسٹ قائم ہے ، اندرون شہر دیگر6 مختلف مقامات پر بھی سب کمانڈ پوسٹس قائم ہیں۔پولیس نے تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازتعینات کر دیئے ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا،مختلف علاقوں میں موبائل سروس عارضی طور پرمعطل کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوا ،جلوس کی صدارت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی نے کی ۔ ظہر کے وقت باچا خان چوک پر علمائے کرام واقعہ کربلا میں پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالیں گے جس کے بعد باجماعت نماز ظہرین ادا کی جائیگی۔ 23 دستوں پر مشتمل یوم عاشور کا جلوس رات 8 بجے ا طوغی روڈ ،لیاقت بازار اور پرنس روڈ سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگا، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رضا کار سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حفاظتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آزاد کشمیر میں یوم عاشورہ کے 42 مقامات پر بڑے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مظفرآباد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے برآمد ہوا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

