Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حکومت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا، عمران خان

By adminاگست 4, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیچھے سے ڈوریوں کو ہلایا جاتا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی حدود سے نکل کر فیصلہ دیا، یہ فارن فنڈنگ نہیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے دئیے، ایسا کیا غلط کیا جس پر نااہلی اور کارروائی کی باتیں شروع ہوگئیں، پیسےکے بغیر سیاسی جماعت کیسے چل سکتی ہے؟ حکومت نے تمام حربوں میں ناکامی کے بعد ای سی پی کو استعمال کیا۔ اڑھائی سال سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے لیے کوششیں کررہا تھا، جب ای وی ایم آئے گی تو خفیہ ہاتھوں کی گیم ختم ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کوقلعہ بنادیا گیا ایسے لگا جیسے کوئی باہر سے حملہ کرنے لگا ہے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، 26سال سے ہمیشہ کوشش رہی آئین وقانون کے اندر رہ کراحتجاج کریں، ان کواتنا خوف کیوں ہے، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے ان کو اتنا خوف کیوں ہے،انہوں نے سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی تھی،یہ سمجھ رہے تھے کہ شائد لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے،اللہ نے لوگوں کے دل ایسے موڑے عوام سڑکوں پرآگئی، ہم نے 25 مئی کو پُر امن احتجاج کی کال دی،انہوں نے 25 مئی کو ظلم کیا کبھی نہیں بھولوں گا،25مئی کو شیلنگ، گرفتاریاں کر کے ظلم کیا گیا، ایسے لگا جیسے کوئی دشمن کی فوج آگئی ہو،یہ سمجھ رہے تھے عوام خوف میں آجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب کی انتظامیہ کو خفیہ مدد مل رہی تھی،ضمنی الیکشن میں ان کو سب سے بڑا جھٹکا پڑا،دھاندلی کے باوجود یہ ضمنی الیکشن ہار گئے، چیلنج کرتا ہوں مظفرگڑھ کی سیٹ کو جب بھی کھولا جائے گا دھاندلی سامنے آئے گی،انہوں نے ہماری پارٹی توڑنے کے لیے بھی پیسہ چلایا،جب یہ تمام حربوں میں فیل ہوئے تو انہوں نے آخر میں الیکشن کمیشن کو استعمال کیا،بھٹو کو جب قتل کیا گیا تو ان کو خوف تھا اگر عوام میں آ گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا،جن لوگوں نے بھٹوکا جوڈیشل قتل کیا یہی لوگ تب تھے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ان کی سنیئر لیڈر شپ جا کر کہتی ہے تحریک انصاف کا فیصلہ جلدی کرو، الیکشن کمیشن نے اپنی حدود سے باہر نکل کر کچھ فیصلے کیے، ان کو خوف ہے قوم آزاد ہو رہی ہے اور سنبھالی نہیں جا رہی، الیکشن کمیشن کو ایسا بنادیا ہے جس کے ذریعے حکومتوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے، اڑھائی سال سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے کوششیں کر رہا تھا، جب ای وی ایم آئے گا تو خفیہ ہاتھوں کی گیم ختم ہوجائے گی، جب ووٹنگ ختم ہوتی ہے تو ہر قسم کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سروے کرنے والی ’پٹن‘ کے مطابق 163طریقوں سے دھاندلی کی جاتی ہے، ای وی ایم سے 130 دھاندلی کے طریقے ختم ہو جاتے ہیں، ہم اسی لیے ای وی ایم کو لانے کی کوشش کررہے تھے، ایران، بھارت میں ای وی ایم کو استعمال کیا جاتا ہے، کرکٹ میں پہلے اپنے اپنے امپائر ہوتے تھے، کرکٹ میچ میں واحد کپتان تھا جو پہلی بار نیوٹرل امپائر لیکر آیا، دونوں جماعتوں نے ای وی ایم کو لانے سے روکا، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انہوں نے ای وی ایم کو سبوتاژ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کے ذریعے سیٹیں دے کر پارٹیوں کو کنٹرول کرتے ہیں، فلانے کو اتنی اور فلانے کو اتنی سیٹیں دیدو، سینیٹ الیکشن میں ہم نے کہا خفیہ کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرائیں، اس الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں شوآف ہینڈ نہیں ہونے دیا، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے سرعام پیسے دیئے، الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہ لیا، سندھ ہاؤس میں 20 سے 25 کروڑ کی منڈی لگی، الیکشن کمیشن کو فرق نہیں پڑا، الیکشن کمیشن کو شرم نہ آئی آنے والی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے کرپٹ لوگوں کے علاوہ وہ قوتیں بیٹھی ہیں جو عوام کی رائے کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، حقیقی آزادی تب ملے گی جب غریب آدمی کے ووٹ سے تبدیلی آئے گی، ہمارے لوگ اس لیے ووٹ نہیں ڈالتے انہیں پتا ہے فرق نہیں پڑے گا، یہ لوگ حقیقی جمہوریت نہیں آنے دیتے۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے مزید کہا کہ پیسے کے بغیر سیاسی جماعت کیسے چل سکتی ہے؟ اگر ایک سیاسی جماعت نے چلنا ہے تو اس کو پیسے چاہئیں، ایئر مارشل اصغر خان سمیت بڑے بڑے لوگوں نے پارٹیاں بنائی لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکیں، ضیا الحق کو نوازشریف سیاست میں لیکر آیا، جب نوازشریف سیاست میں آیا تو چھانگا مانگا کی سیاست شروع ہوئی، یہ دو مافیاز بیٹھے ہوئے تھے، جب میں نے سیاسی جماعت بنائی تو پیسہ اکٹھا کرنا بڑا مشکل تھا، بیرونِ ملک پاکستانیوں نے سب سے پہلے مجھے پیسہ دیا اور سپورٹ کیا، شوکت خانم کا آدھا پیسہ بیرون ملک پاکستانی دیتے ہیں، تحریک انصاف واحد جماعت جس نے پولیٹیکل فنڈ ریزنگ شروع کی، دنیا میں سیاسی جماعت فنڈ ریزنگ کرتی ہے، ان دوپارٹیوں سے پوچھیں انہوں نے فنڈ ریزنگ نہیں کی، انہیں کوئی پیسہ نہیں دیتا، الیکشن کمیشن سے اس لیے کہا تھا ن لیگ، پیپلزپارٹی کی فنڈ ریزنگ بھی سامنے لائی جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کے پیسے کو فارن فنڈنگ قرار دیا ہے، اگر یہ فارن فنڈنگ ہے تو جو اوورسیزپاکستانی 31 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں تو پھر وہ کیا ہے؟ الیکشن کمیشن کو کیا پتا بھی ہے فنڈ ریزنگ کیسے ہوتی ہے؟ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، جب کسی بیرون ملک سے پیسہ اکٹھا کریں وہ فارن فنڈنگ ہے، اگر آپ نجی کمپنی سے پیسہ لیں یہ فارن فنڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا ووٹن کرکٹ کلب سے پیسے آئے، عارف نقوی سے پیسے 2012 میں لیے، عارف نقوی پر چارج 2018ء میں لگے، عارف نقوی نے ایک کھانا دبئی، ایک لندن میں کیا تھا، کیا مجھے خواب آنا تھا کہ 6 سال بعد عارف نقوی پر کوئی فراڈ کا چارج لگے گا؟ بتایا جائے کونسا غلط کام کیا جو کہا گیا فوری ایکشن لینا چاہیے، انہوں نے کہا فوری عمران کو نااہل کرو، بیانِ حلفی اور سرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے، شہبازشریف نے عدالت میں کہا نوازشریف واپس آجائیں گے اس کو بیان حلفی کہتے ہیں، سرٹیفیکیٹ کا مطلب بالکل مختلف ہے، شوکت خانم کا تقریبا سالانہ بجٹ 16 ارب روپے ہے، فنانشل ٹائمزکے مطابق شریف برادران کو رشوت کے طور پر کروڑوں دیئے گئے وہ کسی کوپتا نہیں چلے۔
انہوں نے کہا کہ سرٹیفیکیٹ میں لکھا ہے جہاں تک مجھے پتا ہے یہ اکاؤنٹ ٹھیک ہے،اس پر شیطان کے چیلے بڑے خوش ہوئے اس کو ہٹانے کا موقع مل گیا ہے،ان لوگوں کوشرم آنی چاہیے،کرائم منسٹر اور ان کے بیٹے پر 24 ارب کرپشن کے کیسزتھے اس الیکشن کمشنر کو شرم نہیں آئی، الیکشن کمشنرنے چور باپ، بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی، اس وقت 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے کدھرتھی الیکشن کمیشن؟مجھے شرم آتی ہے ایسے لوگ فیصلے کرتے ہیں،ان کے پیچھے لوگ ذاتی مفاد، انا کے لیے ڈرامے کرتے ہیں، بیرونی آقاؤں کے مطابق ہمیں یہ غلام رکھنا چاہتے ہیں،یہ سارا ڈرامہ ہمیں غلام رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے، عوام کوسمجھنا چاہیے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،پیچھے سے ڈوریوں کو ہلایا جاتا ہے، یہ چور30سال سے چوریاں کر رہے ہیں، قوم کوجگانا چاہتا ہوں اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں،یہ ہمیں بیرون ملک کے جھوٹے آقاؤں کے سامنے جھکانا چاہتے ہیں،پچھلے چارماہ میں قوم میں بیداری آگئی ہے،یہ جومرضی حربے استعمال کرلیں بیداری اورشعورکا جن واپس نہیں جائے گا،یہ قوم نبیﷺ کی عاشق ہے اب یہ کنٹرول سے باہرنکل گئے ہیں،شیطان کے چیلوں سے جنگ آرام سے نہیں جیتی جائے گی آپ سب نے میرے ساتھ مل کرجدوجہد کرنی ہے۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.