اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے فی کس 10 لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مشترکہ سروے کے بعد حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو وفاقی حکومت 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرے گی، نقصانات کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا،
ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں گے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، خوشامد کی کوئی گنجائش نہیں، این ڈی ایم اے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی موجودگی بڑھائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ﷲ کا شکر ہے کہ تمام آبی ذخائر محفوظ ہیں اور صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمے ہائی الرٹ رہیں، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، بلوچستان اور کے پی کے کی حکومتوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت انہیں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

