نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین امریکا سمیت دوست ممالک سے تعلقات عمران خان نے خراب کئے، پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر پلاںنگ احسن اقبال سے امریکہ میں مسلم لیگی عہدیداران نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین امریکہ یورپی یونین اور خلیجی ممالک ہمارے دوست ممالک ہیں عمران خان نے ان سب سے تعلقات خراب کیے ہیں، عمران خان حکومت کی وجہ سے ان ممالک سے سرد مہری پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے تحفے بیچ کر ان کی بے توقییری کی ہے، امریکہ یونیورسیٹیز میں طلبہ کو بھجوایا جائے گا، آئی ایم ایف کی تقریبا تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف بلا وجہ تاخیر کررہا ہے، ایک اور کڑی شرط ہے جس سے ہمارے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہے جو عمران خان کی وجہ سے پیدا ہوا جہنوں نے آئی ایم ایف سے جھوٹ بولے، عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم نے حالات بہتر کیے ہیں اور پاکستان کو سری لنکا بنے سے بچایا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات اگلے سال اکتوبر میں نئی مردم شماری کے ساتھ ہونگے، اورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلمینٹ میں نشتیں رکھیں گے، انٹر نیٹ ووٹنگ سے دھاندلی کے بہت امکانات ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

